ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: سورتکل مارکیٹ کامپلکس کے لئے 50کروڑروپئے کی امداد منظور : رکن اسمبلی محی الدین باوا

منگلورو: سورتکل مارکیٹ کامپلکس کے لئے 50کروڑروپئے کی امداد منظور : رکن اسمبلی محی الدین باوا

Thu, 01 Jun 2017 21:41:47    S.O. News Service

منگلورو:یکم جون (ایس اؤ نیوز )سورتکل میں نئی مارکیٹ کامپلکس کے لئے 120کروڑ روپئے لاگت کا نقشہ تیار کیا گیا ہے، پہلے مرحلے کی تعمیراتی کاموں کے لئے ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا نے خصوصی امداد کے تحت 50کروڑوپئے منظور کئے جانے کی رکن اسمبلی محی الدین باوا نے جانکاری دی۔

شہر کے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے بتایا کہ ریاست کی کسی بھی نگر پالیکا کے لئے وزیر اعلیٰ نے اتنی خطیر رقم منظور نہیں کی ہے، ریاست کی دیگر پالیکائیں کے یو آئی ڈی ایف سی یا دیگر معاشی اداروں سے قرضہ لے کر اپنے کامپلکس کی تعمیرات کرتے ہیں۔ لیکن سورتکل میں بغیر کسی قرضے کے اتنی بڑی مارکیٹ تعمیر کی جائے گی ۔ مارکیٹ کی تعمیر دو مرحلوں میں انجام پائے گی ۔ پہلے مرحلے میں 61کروڑروپئے کے تعمیراتی کام ہونگے۔رکن اسمبلی محی الدین باوا نے اس موقع پر سابق وزیر کرشناپالیمار کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل سابق وزیر کرشنا جےپالیمار نے مارکیٹ کے لئے اتنی بڑی رقم امداد کے طورپر منظور کرنا ناممکن کہا تھا ، اب خود وزیر اعلیٰ نے اس کا حکم دینے سے پالیمار کی بات جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔ اسی طرح سورتکل میں علاقائی دفتر کی تعمیر کے لئے 2.25کروڑروپئے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ٹینڈرکی کارروائی مکمل ہوئی ہے، اگلے 15دنوں میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی بات کہی۔ سورتکل سرکاری اسپتال کو 30بیڈ کا اسپتال بناتے ہوئے ترقی دی جائے گی ، جس کے لئے 5کروڑروپیوں کا تعمیراتی منصوبہ بنایاگیا ہے۔ اگلے ماہ خود وزیر اعلیٰ سدرامیا اسپتال کی سنگ بنیاد رکھنے کی جانکاری دی ۔


Share: